ملتان (جیوڈیسک) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کراچی بلیوز اور وائٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ بلیوز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
کراچی بلیوز کی جانب سے خرم منظور 70 جبکہ فواد عالم نے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس کی ٹیم میدان میں اتری اور خوب مقابلہ کیا۔
ایسا نظر آ رہا تھا کہ وائٹس نیشنل ٹی ٹونٹی کا فائنل اپنے نام کر لے گی تاہم آخری اوور میں کھیل کا پانسہ بلیوز کے حق میں پلٹ گیا۔
وائٹس کی جانب سے زین عباس 47، آصف ذاکر 32، طارق ہارون 38 جبکہ سہیل خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی بلیوز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی وائٹس کی جانب سے زین عباس 47، طارق ہارون 38، آصف ذاکر 32 اور سہیل خان 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔