کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جنرل سیکریٹری محمد یوسف اور امرائے زونز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام نے بڑی تعداد میں الخدمت کو قربانی کی کھالیں دے کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دی ہوئی قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم الخدمت کے تحت یتیموں، بیوائوں اور نادار افراد کی ریلیف کی فراہمی سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کی جاتی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے الخدمت کے ساتھا پنا تعاون جاری رکھیں گے۔ الخدمت کی دیانت کے ساتھ خدمت کی روایت قابل تحسین ہے اور ان شاء اللہ عوام کے دیئے گئے عطیات کی بدولت ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گے۔
انہوں جماعت اسلامی کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مستحق بھائیوں، بیواؤں، یتیموں کی دادرسی اور سہارا بننے کے لئے صرف رب کی رضا کی خاطر وہ اپنے عید کے تمام ایام وقف کر دیتے ہیں اور عوام کو اس عظیم کام میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت نے دیانت اور امانت کی اقدار کو فروغ دیا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگ الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں، الخدمت اور جماعت اسلامی خوشی کے ہر موقع پر نادار اور بے سہارا افراد کو یاد رکھتی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کے ذریعے انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتی ہے۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320