امریکہ (جیوڈیسک) امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پینٹا گون شام میں داخل ہونے والی ترک فوج کی معاونت کے لیے اپنی ایلیٹ فورس تعینات کرے گا۔
خبر رساں ادارے’ایسوسی اییٹڈ پریس‘‘ نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ذمہ دار ذریعے کا بیان نقل کیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ طے پائے معاہدے کےتحت پینٹا گون جلد ہی بغیر پائلٹ ڈرون طیارے بھی شام بھیجے گا۔ اس کے علاوہ شام میں امریکی انٹیلی جنس ماہرین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شام میں جنگ بندی 7 دن تک برقرار رہتی ہے اور محاصرہ زدہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں، تو امریکا اور روس، داعش اور ’جفش‘ جیسے گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے حکمت عملی طے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے امریکا روس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے لیے دنیا کے دوسرے خطوں سے جنگی سامان شام منتقل کرے گا۔