تلہار (نمائندہ) تلہار ٹاؤن کامیٹی کے چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے کہا کہ ٹاؤن کی بجیٹ یتیموں کا مال سمجھ کے لوٹا گیا ہمیں جب چارج ملی تو اکاؤنٹ میں ایک جھاڑو لینے کے پیئسے نہیں چھوڑے تھے ٹاؤن کی فائر برگیڈ اور ٹریکٹر تباہ ہیں شہر کی حالت بھی ابتر ہے لوگ مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہمیں جو عوام نے عزت بخشی ہے ان کی امنگوں پر پورا اتریں گے اب عوام کا پیئسہ محفوظ ہاتھوں میں ہے جس کو ضایع ہونے نہیں دینگے جو شہریوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو پارک میں صحافیوں اور شہریوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا حقہ پانی بند کیا ہے وہ ہم کو پریشان کرنے کے لیے مختلف اچھے ہتھ کنڈے استعمال کرنے لگے ہیں لیکن ہمیںان کی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ ٹاؤن آفیسر اعجاز علی شیخ اکاؤنٹنٹ گل شیر اوڈ اور انجنئیرذالفقار ابڑو کو تاحال آفیس میں مینے نہیں دیکھا ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے دفتری امور نمٹانے میں دشواری کا سامنہ ہے جبکہ شہر کے بنیادی مسائل واٹر سپلائی اور نکاسی آب کا نظام ہے ان اسکیموں کو فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس کے علاوہ شہریوں کی تفریح کے لیے بینظیر پارک کو مزید خوبصورت بنائیں گے انہوں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے نااھل افسران کو فورن ہٹایا جائے جنہوں نے شہر کو برباد کیا ہے اور ان کی جگہ ایماندار عملا مقرر کیا جائے تاکہ ٹاؤن کے امور خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیںاس دوران چیئرمین نے عید کے موقع پر ٹاؤن عملے کی جانب سے مختلف شعبات صفائی ،پارک کی سکورٹی ،واٹر سپلائی ودیگر میں بہتر کارکردگی دکھانے پر محمد بخش خاصخیلی،انی خاصخیلی،جاوید خواجہ،سلیم مسیح، حاجی جت،جاویدجت،جاوید کلوئی،حنیف کچھی سمیت 15ملازم اور رضاکار طور پر کام کرنے والے غلام رسول ماچھی،شیوو اور رشید قمبرانی کو نقد انعام جبکہ اعلیٰ انتظام رکھنے پر گوپال شام اورمحمد جمن دل کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیے تقریب میں معزز کاؤنسلر پیر محفوظ شاہ،میر فیصل ٹالپر،اعتقاد سولنگی،محمد صدیق ہالیپوٹو ،حاجی علی محمد کچھی،نظیر دلوانی سمیت سٹی پریس کلب کے صحافی اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ نے نظر پور اسپتال کے علاوہ گرلس و بوائز ہا ء اسکول کا اچانک دؤرا کیا اس دوران اسکول اور ہسپتال کا عملا موجود تھا جن کو ہدایت دیتے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں تاکہ عوام الناس کی بہتر خدمت ہوسکے جبکہ انہوں اسکول کے اساتذہ کو بچوں کی حاضری خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ امتیاز علی جونیجوتلہار