بدین (عمران عباس) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر میں بکریوں میں حصہ نا دینے پر با اثر زمیندار نے مھیشوری برادی کی دو لڑکیوں کو اغواہ کر لیا۔
متاثرین کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔۔۔ واقعہ ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گاﺅں مویا میں تقریبا ایک ماہ قبل پیش آیا جہاں با اثر زمیندار نے مبینا طور پر بکریوں میں حصہ نا دینے پر غریب کسان خمیسو مھیشوری کی دو بیٹیوں 15 سالا مومل اور 5سالا شنو کو اسلحہ کے زور پر اغواہ کروا لیا۔
واقعے کے خلاف متاثرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔
مغویہ لڑکیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے وہ پولیس تھانوں اور با اثر افراد کی اوطاقوں کے چکر کاٹ کر تھک گئے ہیں مگر ان کی مغویہ بچیوں کو کوئی بھی بازیاب کرانے کے لیئے تیار نہیں ہیں جبکہ مجبور ہوکر سڑکوں پر آئے ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مغوی بچیوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔۔