لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہپوری دنیاکے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ ایک عظیم کارنامہ ہے اور انہوں نے پوری دنیا پر بھارتی تسلط کو واضع کردیا ہے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے اس اقدام سے پوری قوم ان کی مشکور بھی ہے اور انکے اس اقدام نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے پوری دنیا پر واضع کردیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہونا چاہیے انہوں نے کہاہے کہ بھارت نے جو ظلم و ستم کا بازار کشمیریوں پر گرم کررکھا ہے اور ظلم و ستم کے پہاڑ ان نہتے لوگوں پر ڈھائے جارہے ہیں پوری دنیا اس صورت حال پر سراپا احتجاج ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن اور عوام کے عظیم قائد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک وقوم کی عملی خدمت میں تاریخی کردار اداکررہے ہیں ، عوام نے ملکی ترقی اور سربلندی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔
حاجی قیصر امین بٹ سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور