پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ شامل

Pakistan Navy

Pakistan Navy

کراچی (جیوڈیسک) نیول چیف محمد ذکا اللہ نے فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ تھری کا افتتاح کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ فاسٹ آٹیک تھری کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی قوت میں اضافہ ہو گا ، محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے لازم ہے۔

ڈاکیارڈ میں فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ تھری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی نیول چیف محمد ذکا اللہ تھے ، تقریب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف محمد ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ فاسٹ آٹیک تھری کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی قوت میں اضافہ ہو گا ۔ چین کے تعاون سے پاکستان میں جہاز سازی دیرینہ دوستی کی عملی مثال ہے ۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ میں دشمن کی ریڈاروں کی زد میں نہ آنے کی صلاحیت ہے ۔ جدید آلات سے آراستہ فاسٹ اٹیک کرافٹ بحری بیڑہ پاک بحریہ کا حصہ بنے گا۔

ان کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گی ۔ کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے کام جاری ہے ۔ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلیے لازم ہے ۔ خطے میں محفوظ سمندری تجارت کے لیے سی پیک معاون ثابت ہو گا۔