فیصل آباد کراچی کی خبریں 17/9/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم ‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں فرخ حبیب و دیگر مقامی عہدیداران و رہنمائوں حسن نیازی’ مون خیال کاسترو’ شیخ شاہد جاوید’ چوہدری لطیف نذر اور اظہرنسیم نے کہا ہے کہ 19 ستمبر کو تحریک انصاف ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود چیچہ وطنی کے ضمن انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ حلقہ این اے 162 کے عوام عمران خان کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ملکی مسائل اورکرپشن کیخلاف جاری جنگ میں قائد تحریک انصاف حق اور سچ کیساتھ ہے اسی لیے عوام ضمنی الیکشن میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب جبکہ چور لٹیروں اور حکم امتناعی کے سرپرالیکشن لڑنے والوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن دوسری شکل میں ایک ریفرنڈم ہے’ کل جب چیچہ وطنی کے ووٹرز گھروں سے نکلیں گے تو ان کے ایک ہاتھ میں شناختی کارڈ جبکہ دوسرے ہاتھ میں کرکٹ بیٹ ہوگا جسے دیکھ کرمخالفین کی سٹی گم ہو جائے گی اور یہی ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوگی جب سورج غروب ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی تو نام نہاد شریفوں کے دلوں کی دھرکن تیز ہوگی تاہم رات 11 بجے جب نتائج کا اعلان ہوگا تو (ن) لیگ کی صفوں میں ماتم برپا ہوگی یہ تو صرف ٹریلر ہوگا مکمل فلم تو عمران رائیونڈ مارچ کے دوران چلائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ; پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 71 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ شہباز شریف کووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کام کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں کیونکہ شہباز شریف کے کام کرنے کا طریقہ صرف ”اگا دوڑ” پچھاچوڑ والا ہے جبکہ مرادعلی شاہ کام ہی وہ کرتے ہیں جسے وہ فوری طورپر پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں’ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس سروس اور خونی میٹروبس ٹرین منصوبے لگا کر تخت لاہور والوں نے سرکاری ہسپتالوں میں سسکتے مریضوں کے رستے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اگران دونوں منصوبوں پر لگنے والے 150 ارب روپے سرکاری سکولوں کی بہتری اورہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر دی جاتیں تو تعلیم اورصحت کے شعبے میںایک انقلاب آجاتا’ دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے وہ تعلیم کی بنیاد پر کی کسی قوم نے سڑکوں میٹروبس یا ٹرین کے منصوبوں کے ذریعے کبھی ترقی نہیں کی۔ تاہم حکمرانوں کی تجوریوں نے ان منصوبوں سے بلاشبہ بہت ترقی کی ہے مگر ہم ان کوبتا دینا چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ان لٹیروں سے پائی پائی وصول کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و صدر منٹگمری بازارحافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ”سولوفلائٹ” کا اعلان نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت بھی ہے’ انسان میں اکڑ اور غرور اتنا ہی ہونا چاہیے جتنا کہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہو جبکہ اللہ کو تو غرور کسی صورت بھی پسند نہیں’ اعتدال پسندی پرعمل پیرا رہنے والے ہی اللہ کی نظر میں بہترین انسان ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ تکبر کی سیاست کرنیوالوں کی اگردوڑ لگوائی جائے تو عمران پہلے ‘شیخ رشیددوسرے ‘ شاہ محمود قریشی تیسرے اورجہانگیر ترین چوتھے نمبر پر آئیں گے جبکہ بلاول کو پانچواں نمبر ملے گا ‘ تاہم اعتدال پسندی میں میاں نواز شریف کے پائے کا پاکستان میں اسوقت ایک بھی لیڈر نہیں ہے’ وہ ہر قسم کے الزامات کاخندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں حالانکہ عمران ‘ رشید اور دیگران کی طرف سے لگائے جانیوالے تمام ترالزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں’ حافظ طاہر جمیل میاں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کو ایک سیاسی پارٹی تصور کرتے ہیں مگر پوری قوم جانتی ہے کہ تحریک انصاف میں سیاست نام کی کوئی چیز نہیں’ یہ واحد پارٹی ہے جس میں مسلم لیگ (ق) کی طرح عہدے دار ہی ہیں مگرورکر کوئی نہیں تاہم مسلم لیگ (ن) ہر سطح پر ورکروں سے بھری پڑی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کی شان ورکروں سے ہوتی ہے اورہم کو اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ورکر ہونے پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور رہے گا۔