گجرات (جی پی آئی) جگر گوشہ سائیں کانووالی سرکارسائیں انور حسین کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔دربار سائیں کانوالی سرکار پر عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت گدی نشین سائیں ساجد حسین نے کی۔نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے،حصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی نے کیا۔اس موقع پر عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،ممتاز ثناء خوان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا راجہ محمد نعیم نے درودوسلام پیش کیا۔لنگر کاحصوصی انتظام کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سابقہ امیدوار ایم پی اے مہر خادم حسین کے چھوٹے بھائی اور مہر ضیااللہ چیف ایڈیٹر روزنامہ کفیل کے والد صاحب مہر محمد حسین وفات پاگئے ہیں انکی نمازجناز چاہ کھولے قبرستان ریلوئے روڑ میں صبح 10بجے بروز اتوار اداکی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں سوال جمع کروایاہے کہ مختلف کیمیکلز اور مضر صحت اشیاء دودھ میں ملائے جانے کی خبریں عام ہیں حکومت کے لیبارٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ایس او پیز صرف کاغذوں تک محدود ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ دودھ کھلا ہو یا ڈبے کا عوام کو زہر پلایا جارہا ہے جو کام حکومت کے کرنے کے تھے وہ عدالتوں کو کرنے پڑرہے ہیں حکومت نے عوام کی صحت اور جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ی ٹھیکیداروں کو دے رکھی ہے ۔خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں اپنے جمع کروائے گئے سوال میں کہا کہ کیمیکل ملے مضر صحت دودھ سے پیٹ اور جلدی امراض ، ہیپاٹائٹس وغیرہ کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں اشیائے خوردونوش سمیت دودھ کے کتنی بار نمونے لیے،کتنے مضرصحت پائے گئے اور کتنوں کو کیا سزا ہوئی؟ اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی ترقیاتی فنڈز سے قومی ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے آبائی گائوں کے سکول سمیت 8سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا، اسی پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 185.48ملین روپے خرچ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب نے جنگ ستمبر 1965کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے گائوں موضع لادیاں کے بوائز ایلیمنٹری سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے عمارت کی تعمیر سمیت اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 1کروڑ 10لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے پراجیکٹ کیلئے 50فیصد فنڈز جاری بھی کر دیے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ گورنمنٹ سکول لادیاں کی اپ گریڈیشن حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہید کی دفاع وطن کیلئے خدمات کا اعتراف اور ان کے گائو ں کے مکینوںکے لئے تحفہ ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ جن دیگر تعلیمی اداروںکی اپ گریڈیشن کی جائے گی ان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھل تحصیل سرائے عالمگیر کو اپ گریڈ کرکے ایلمنٹری کا درجہ دیا جائے گا جس پر 8ملین روپے خر چ ہوں گے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہنج تحصیل سرائے عالمگیر کی مڈل سکول کی حیثیت سے اپ گریڈیشن پر 7.2ملین روپے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیچیاں کی ایلیمنٹری سکول کی حیثیت سے اپ گریڈیشن پر 4.7ملین روپے ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول داریاکی اپ گریڈیشن پر 7ملین روپے، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شیخ پور کی اپ گریڈیشن پر 15ملین روپے اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی کلاںکی بطور ہائی سکول اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 74ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت نے تمام منصوبہ جات کے لئے 98ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جبکہ ان پراجیکٹس پر کام کے آغاز کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کیلئے 50ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اس مقصد کیلئے سرکاری سکولوں کا سروے شروع کر دیا گیا ہے اور عدم دستیا ب سہولیات کی نشاندہی کے بعد انکی فراہمی کا فوری آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے محکمہ تعلیم اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولو ں کی اپ گریڈیشن اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میںاعلی ترین صوبائی افسران ، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ڈی سی او ز نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے یونین کونسلوں کو مزید فعال اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو بااختیار بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے یونین کونسلوں کیلئے اعلان کردہ25پچیس لاکھ روپے فنڈز سے نئی یونین کونسلوں کو فوری طور پر پانچ پانچ لاکھ روپے اور پرانی یونین کونسلوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے گی جبکہ چیئرمینوں کو مالی اختیارات بھی دیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا کنوینئر چیئرمین یونین کونسل ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پنجاب کالج کھاریاں امسال بھی رزلٹ میں چھا گیا ۔ڈویژن میں پنجاب کالج کھاریاں کیمپس کی نمایا ں پوزیشن ۔گلیانہ کھاریاں اور علاقہ کی خوش قسمتی ہے طالب علموں کے والدین کا میاں عامر کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق پنچاب کالج کھاریاں نے اس سال بھی اپنا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے شاندار رزلٹ دیا ہے ۔ ۔گوجرانوالہ ڈویژن میں پنجاب کالج کھاریاں کیمپس کی نمایا ں پوزیشن نے تمام کالجز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ۔گلیانہ ۔ملکہ ۔ٹھوٹھہ ۔بھگوال ۔کھاریاں اوردوسرے علاقوں کے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور میاں عامر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اور کہا ہے کہ یہ ہمارے علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ میاں عامر محمود نے ہمیں پنچاب کالج کا تحفہ دیا ہے ۔گوجرانوالہ بورڈ میں امیر حمزہ رول نمبر157587 گاوں چنن جو کہ پنچاب کالج کھاریاں کا سٹوڈینٹ ہے نے گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ جبکہ اسماء ایوب نے پری انجیئرنگ میں980 نمبر حاصل کر کے تحصیل کھاریاںمیں ٹاپ کیا ہے اسماء ایوب کا رول نمبر 144600ہے اور اس کا تعلق نواحی موضع لادیاں سے ہے ۔ادھر بی کام پنجاب یونیورسٹی کے نتائج میں مدیحہ شاہین دختر عبدالروف کھاریاںرول نمبر 6726 ڈسٹرکٹ گجرات میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے ۔مدیحہ شاہین نے 1500 میں سے 1113حاصل کئے ہیں ۔ فریحہ ملک نے انٹر کے امتخانات میں905نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔فریحہ ملک کا تعلق ملکہ سے ہے اور وہ بھی پنچاب کالج کی سٹوڈینٹ ہے ۔ پنچاب کالج کھاریاں کے پرنسپل مرزا خالد نے کامیاب ہونے والے طلبا ء و طالبات کو مبارک باد دی ہے ۔اور مذید محنت کی تلقین کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ماسٹر افتخار احمد کی خصوصی کاوش ۔ڈیرہ پر اجلاس ۔ملکہ چھپڑ اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانے کے لئے مقامی ایم این اے سے مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ ماسٹر افتخار احمد اعوان پر ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔جس کی صدارت چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے کی ۔اجلاس میں ملکہ کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل کے تجاویز لی گئیں ،جس میں یہ بات طے کی گئی کہ ملکہ کے حل طلب مسائل کے فوری حل کے لئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے سامنے مسائل پیش کئے جائیں تاکہ ان کا ممکنہ حل کروایا جا سکے ۔اجلاس میں دو رکنی کمیٹی بنائی گئی جو ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو ملکہ کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔اور ان کے حل کر لئے ان سے درخواست کی جائے ۔دو رکنی وفد سابق چیئرمین یو سی گلیانہ ملک غلام حیدر اعوان اور ملک محمد اشفاق ممبر یو سی ملکہ نے اہلیان ملکہ کی درخواست پر ملکہ چھپڑ کے پانی کی نکاسی اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانا اور اس کو پکا کروانے کے لئے ایم این اے کے گوش گزار کرنا ہے ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا نے ملکہ سے جانے والے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دے گی ۔اور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کئے جائیں گے ۔اہلیان ملکہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکہ قصبہ کے مکینوں کو صحت افزاء پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر سپلائی کے منصوبے کا بھی اعلان کریں ۔اجلاس میں پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان ۔ملک اشفاق ممبر ،ماسٹر افتخار احمد اعوان ۔ملک غلام حیدر اعوان ۔ملک اصغر علی اعوان ،ملک عبد الخالق اعوان ۔کے علاوہ معززین ملکہ نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اہلیان ملکہ نے 70سالہ ریت کو برقرار رکھتے ہوئے عید کے پہلے دن 775گھروں میں 3/3کلو پہنچا دیا۔اہل علاقہ کی اہلیان ملکہ کو مبارک باد تفصیل کے مطابق گزشتہ 70سالوں سے مولوی شیخ عبداللہ ملکوی کے زمانے سے قصبہ ملکہ میں گھر گھر قربانی کا سلسلہ جاری ہے ،اہلیان ملکہ قربانی کی سنت تو اپنے گھروں میں ادا کرتے ہیں۔اور اس قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دو حصے مسجد میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔جہاں پورے قصبہ میں کی جانے والی قربانیوں کا دو حصوں کا گوشت اکٹھا کیا جاتا ہے اور گھروں کے حساب سے اسے ہر امیر غریب کے گھر یکساں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کے گوشت کو محفوظ طریقے سے گفت پیک تیار کرتی ہے۔اور ہر گھر میں باعزت پہنچانے کا انتظام کرتی ہے۔جو علاقہ بھر میں ایک مثال ہے۔اور یہ مثال گزشتہ 70سالوں سے جاری و ساری ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے صدر مولانا شاہد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم نے دن بھر قربانی کا گوشت اکٹھا کیا ہے اور اسے پیک کیا ہے اور ہر گھر میں پہنچایا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کی تمام ٹیم بہت محنتی ہے اور لگن کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔تما م ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔جبکہ ملکہ میں جاری اس ریت پر قصبہ ملکہ کے گرد نواح کے لوگ بھی متاثر ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ قصبہ ملکہ کی طرز کا سسٹم رائج کریں۔جس سے ہر امیر غریب کو بابرکت گوشت کی ترسیل ممکن ہو سکے۔