بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ مال بھمبر میں پٹواریوں کے تبادلے راجہ مظہر اقبال کو کسگمہ سے ڈی سی آفس جبکہ 2سال سے معطل پٹواری عبدالکریم کو تابع توسیع پٹوار حلقہ کسگمہ ،علی سبحانی راجہ کو رنڈیام سے دھندڑ کوٹ جبکہ خورشید احمد کو دھندڑ کوٹ سے رنڈیام تبدیل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمودجرال کے آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کیمطابق راجہ مظہر اقبال پٹواری حلقہ کسگمہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر جبکہ 2سال سے معطل پٹواری عبدالکریم کو تا بع توسیع انکوائری پٹواری حلقہ کسگمہ جبکہ علی سبحانی راجہ پٹواری حلقہ رنڈیام کو دھندڑ کوٹ اور خورشید احمد کو دھندڑ کوٹ سے پٹواری حلقہ رنڈیام تعینات کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس میر ے اوپر حملہ آور ملز ما ن کو گر فتار کر نے کے بجا ئے ملزما ن کی پشت پنا ہی کر رہی ہے FIRدر ج ہو ئے ایک ہفتہ گزر گیا ملز ما ن کیخلا ف کو ئی کا رروا ئی نہ ہو ئی بھمبرپو لیس نےFIRمیں نا مزد ملز ما ن میں کسی ایک ملز م کو گر فتار نہیں کیا ملز ما ن کھلے عام گھوم رہے ہیں ملزما ن مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں چیف سیکرٹر ی ،IGآزادکشمیر ،DIGمیر پور ،DCبھمبر اور SSPبھمبر مجھے انصا ف دلا ئیں اور ملز ما ن کیخلا ف قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے سر کاری ملازم کے اوپر حملہ سر کار کے اوپر حملہ ہے ان خیا لا ت کا اظہار محکمہ بر قیات بھمبر کے اسسٹنٹ لا ئن مین محمد ادریس نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 12ستمبر شام کا واقعہ ہے سا ئل اپنی سر کاری ڈیو ٹی سر انجا م دیتے ہو ئے بڑ ھنگ گا ئوں میں نصب ٹرا نسفارمر پر بجلی کا لوڈ چیک کر نے کیلئے جا رہا تھا کہ راستے میں با بر حنیف ،محمد فا روق اور عدیل فا روق نے میر ے اوپر حملہ کر دیا ملز ما ن نے آہنی مکے کیساتھ میر ے چہر ے پر ضر با ت لگا ئیں جس سے میں بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا ملز ما ن نے اس دو را ن میر یاوپر تشدد کیا مجھے شدید زخمی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر لا یاگیا جہاں سے مجھے میر پور ریفر کر دیا گیا واقعہ کیFIRتھا نہ بھمبر میں در ج کروائی لیکن آج ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھمبر پو لیس ملز ما ن کیخلا ف کو ئی کا رروا ئی نہیں کر رہی نہ ہی ملز ما ن کو گر فتار کیا گیا ملز ما ن کھلے عا م گا ئوں میں گھو م رہے ہیں مجھے ملز ما ن سے جا ن کا خطر ہ ہے ملز ما ن انتہا ئی با اثر اور سینہ زور ہیں ملز ما ن نے گا ئوں میں آٹے کی چکی لگا ئی جس کا غیر قانو نی کنکشن لگا رکھا ہے جس کاSDOبر قیا ت نے ان کو نو ٹس بھی جاری کر رکھا ہے ملز ما ن سینہ زوری سے بجلی چوری کر نا چاہتے ہیں جس میں مجھے رکاوٹ سمجھتے ہیں جس کیو جہ سے ملزما ن نے میر ے اوپر حملہ کیا ہے اور مجھے شدید تشدد کا نشا نہ بنا گیا ہے میں سر کاری ملز م ہوں میر ے اوپر سر کار کے اوپر حملہ ہے جس کا وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر ،وزیر برقیا ت را جہ نثا ر ،آئی جی آزادکشمیر ،چیف سیکر ٹر ی ،ڈی آئی جی ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ،اور ایس ایس پی بھمبر کو نو ٹس لینے چا ہیے اور ملز ما ن کیخلاف کا رروا ئی کر نے اور ملز ما ن کو گر فتار کروانے کیلئے اپنے حصے کا کر دار ادا کر نا چاہئے اور مجھے انصاف دلائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے ملک کا نام بلند کرتے ہیں بلکہ کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملکی معشیت میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ممالک سفارتکاروں کو احکامات صادر فرمائیں تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیات مظہر اقبال رانجھا اور احمد رضا بٹ نے چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے پر تکلف عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاکستان اورکشمیرکے قومی دنوں کے موقعوں پر ہمیشہ اپنے ممالک کا جھنڈا بلند کیا اور وطن عزیز سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے کنبے قبیلے کے علاوہ کثیر زرمبادلہ بھی ملک میں بھیجتے ہیں اور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان بیرون ممالک میں بسنے والوں کیلئے اپنے ملک میں سہولیات فراہم کرے اور اوورسیز کے نام سے بننے والے ادارے کو متحرک کرے تاکہ بیرون ممالک میں بسنے والوں کے معاملات احسن طریقے سے حل ہوسکیں ان راہنماؤں نے کہاکہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کشمیریوں کی آئے روز شہادتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارددوں کیمطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر اوورسزی راہنماؤں چوہدری ساجد آف دوبئی SDOچوہدری انصر ،چوہدری حسنین رفیق ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،چوہدری شکور بوکن ،مہر احسان ،چوہدری طیب نواز ،مرزا محمود زرگر و دیگربھی موجود تھے۔