کراچی : سیاسی و کاروباری شخصیت رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چودھری شفیق لنگڑیال نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کہا۔ کہ ایک تو ہمارا ملک بڑے تنگ دور سے گزر رہا ہے۔ جس میں ہمارا دشمن بھارت ایران افغانستان، امریکہ وغیرہ سے مل چائنہ راداری کو نہیں دیکھنا چاہتا ۔ لیکن ہماری اپوزیشن جماعتوں کو بھی ملک سے کو ئی سورو کار نہیں۔ آئے دن دھرنوں کا اعلان کر دیتے ہیں۔
اگر عوام کے فیصلے سٹرکوں پر کر نے ہیں۔ تو پھر اسمبلی سے استعفے دیکر سٹر کوں پر آجائیں۔ جبکہ ان کو سپر یم کورٹ پر بھی اعتماد نہیں ۔ تو یہ لو گ کس لیے سیاست کر رہے ہیں۔
ملک دشمنوں کے عزائم پورے کر رہے ہیں۔ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ عوام پر یشانی میں مبتلا ہیں۔ کہ ہم ان سیاسی پنڈتوں کو چندہ دیتے ہیں۔ اچھے کام کا ج کے لیے کہیں یہ لو گ ان پیسوں کو ملک کے مفاد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ تو پھر یہ بھی دہشت گردی کے ذ مرر میں آتا ہے۔ ہمیں ملک کو بچانا ہے