کسانوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران در پیش آنے والے مسائل کی آگاہی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) کسانوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران در پیش آنے والے مختلف مسائل اور حادثات کی آگاہی اور ان کے حل کے لیئے بدین میں سندھ ایگریکلچر اینڈ فشنگ ورکرز یونین کی جانب سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایم پی اے میر اللہ بخش تالپر کی جانب سے کسانوں کے مسائل پر سندھ اسیمبلی میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی، ورکشاپ میں ضلع بدین کے مقامی مرد کسانوں کے ساتھ خواتین کسانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے میر اللہ بخش تالپر تھے۔

یونین رہنماء اسد میمن، وقار میمن ، صالح ببر، عبداللطیف زرگر، اور مدیحہ میمن نے دوران ورکشاپ کسانوں کو زرعی ادویات کے اسپرے سے ہونے والے نقصانات ، سانپ کے کاٹنے کے نقصانات، گرمی ، سردی کے موسم کے اثرات اور دیگر مختلف مسائل کا حل اور نقصانات سے بچاﺅکی بھی آگاہی دی گئی جس کے بعد ایم پی اے میر اللہ بخش تالپر نے کسانوں کو درپیش آنے والے مختلف مسائل سنے اور ان کے حل کے لیئے سندھ اسیمبلی میں آواز اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر کسانوں میں سیفٹی کٹ بھی تقسیم کی گئیں۔