بھمبر کی خبریں 19/9/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف اے جے کے کی ناقص حکمت عملی بھمبر میں بی اے کے داخلہ فارم نایاب داخلہ کے خواہشمند امیدواران پریشان سال ضائع ہونے کا خدشہ تفصیلات کیمطابق آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں بی اے کے داخلہ کیلئے بنکوں میں دیے گئے فارم نایاب ہوگئے داخلہ کے خواہشمند امیدواران سارا سارادن بنکوں کے چکر لگا کر ذلیل وخوار ہوتے رہے بنک عملہ نے فارم حاصل کرنے کیلئے آنے والے امیدواران کو بتایا کہ بہت تھوڑی تعداد میں فارم مہیا کیے گئے جسکے باعث ہمیں بھی پریشانی کا سامنا رہا اور سارا سارا دن امیدواران اور عملہ کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا بی اے میں داخلہ کے خواہشمند امیدواران نے اس موقع پر کہاکہ اے جے کے یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کیطرف سے کم تعداد میں فارم کی چھپائی اور بنکوںکو داخلہ فارم کی قلیل تعداد کی فراہمی سے طلباء و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونیکا خدشہ ہے انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی حکام داخلہ فارمز کے بحران کا نوٹس لیں اور مقررہ داخلہ کی تاریخ میں توسیع کرکے طلباء و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر نے دفعہ 144کا نفاذ کرکے سپورٹس اسٹیڈیم میں ہر قسم کی تقریبات شادی اور کیبل آپریٹرز کو انڈین چینلز چلانے دکھانے پر پابندی عائد کردی خلاف ورزی کی صور ت میں کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس بھمبرمیں ہر قسم کی تقریبات شادی پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ کیبل آپریٹر زکو بھی حکم جاری کیا ہے کہ وہ کیبل پر انڈین چینلز کو فی الفور بند کردیں خلاف ورزی کی صورت میں کیبل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا۔