لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیرتقی کے مطابق تنظیم کے سالانہ کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے تمام ڈویژن میں کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا۔
جس میں تمام اراکین عمومی شریک ہوں گے کراچی ،گلگت اور بلتستان میں کنونشنز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت 16 ڈویژن میں سالانہ کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا۔کنونشن کے پہلے روز یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریزیونٹس کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے جبکہ دوسرے روز شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شب شہداء منائی جائے گی۔
کنونشنز کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب بھی ہوگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدرسید سرفراز نقوی فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی میں ہونے والے ڈویژنل کنونشنز میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں آئی ایس او کے اراکین ، سینئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔