لاہور (جیوڈیسک) زعیم قادری نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحریک احتساب کے بعد دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ کیا شرافت کی سیاست اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کسی کے گھر پہنچ جائیں۔
زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے احتجاج اور جلسے کے حوالے سے موقف واضح کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انتباہ کر رہا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کو جذباتی حدود سے باہر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔