کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروز خان چیئر مین یونین کونسل نمبر٤، مجید کالونی لانڈھی نے بزرگ شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس اندھی ہی نہیں بہری بھی ہے۔
کیونکہ اسکوشاہراہ فیصل پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون ہونے والی حرکتیں ہی نظر نہیں آتی بلکہ KMCکی جانب سے چلائی جانے والی گرین بسیں جو گلشن حدید سے ٹاور اور UTSبس نمبر12جو ٹاور سے ملیر تک چلائی گئیں ہیں صبح سے رات تک پریشر ہارن بجا بجا کر نہ صرف شہریوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔
بلکہ شہریوں کو مختلف نفسیاتی بیماریوں میں بھی مبتلا کیا جارہا ہے۔ فیروز خان اور عالم علی نے چیف جسٹس ، آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر شاہراہ فیصل پر چلائی جانے والی بسوں سے پریشر ہارن ختم کراکر شہریوں کو پریشانی سے نجات دلائیں۔