سنگاپور (جیوڈیسک) اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ میں بھارت انڈر 23 نے پاکستان انڈر 23 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کر دیا۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان انڈر 23 نے بھارت کو جیت کے لئے 192 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی اننگز میں عثمان صلاح الدین کے 61 رنز قابل ذکر تھے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 84 رنز کا آغاز تو فراہم کی۔
لیکن بالرز کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے گرین شرٹس نے میچ میں کم بیک کیا، میچ کا فیصلہ 48 ویں اوور میں اس وقت ہوا جب بھارتی ٹیم نے ہدف 7 وکٹ پر حاصل کر لیا، کپتان انمکت چند نے 61 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رضا حسن کی 3 وکٹیں بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکیں۔پاکستان ٹیم کااگلا میچ افغانستان سے ہے۔