اے ڈی بی کی ٹیم کا زرعی ترقیاتی بنک کا دورہ

Asian Development Bank

Asian Development Bank

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے وفد نے البرٹ مارٹینز کی قیادت میں زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد کا دورہ کیا اور زراعت کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر بینک محمد احسان الحق خان اے ڈی بی کی ٹیم کو بتایا کہ بینک کا نیٹ ورک پورے ملک پر محیط ہے۔

زرعی بینک سب سے کم شرح پر قرضہ جات جاری کر کے کاشتکاروں کی مالی معاونت کر رہا ہے اور اس کے علاوہ زرعی بینک اپنے محدود وسائل کے ساتھ زرعی پیداوار میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سلسلے میں کسانوں کی تربیت وغیرہ میں سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ اگر کوئی عالمی ادارہ بینک کی مالی معاونت کرتا ہے تو بینک زراعت، فصلوں کی پیداوار، ڈیری فارمنگ، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پھلوں اور پھولوں کی برآمد سے انقلاب برپا کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رہنمائی اور فی ایکڑ اضافہ اور زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تمام سہولتیں کسان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

ایشین بینک کے وفد نے مختلف امور سے متعلق استفسار کیا اور زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے کسانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں ان کیلئے مفید پروگرام ترتیب دینے پر زرعی ترقیاتی بینک اور بینک کے صدر احسان الحق خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔