اے این پی بلوچستان کے صدر اورنگزیب کاسی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

ANP

ANP

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اورنگزیب کاسی اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں کوئٹہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب کاسی نے کہا کہ میں نے پارٹی اجلاس میں رہنماوں سے اختلاف کی بنا پر استعفی دیا ہے ۔

استعفی دینے کی مزید وجوہات ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں بتاوں گا۔اورنگزیب کاسی نے عام انتخابات 2013 میں حصہ نہیں لیا تھا۔