کراچی (جیوڈیسک) کراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشانی میں گھرے عوام پر پیٹرول، بجلی اور مہنگائی کے بموں کی مسلسل بارش جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں اے این پی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ پانچ سو یونٹس سے کم بجلی خرچ کرنے والے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے اور حکومت بجلی کے نرخ بڑھانے کے بجائے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ہوش ربا اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔