سانگھڑ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

Gas

Gas

سانگھڑ (جیوڈیسک) سندھ کے ضلع سا نگھڑمیں گیس اور تیل کے نئے ذ خائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے 14 ملین مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل یومیہ نکالا جائے گا۔یہ ذخائر ہالا بلاک میں آدم ویل ایک سے ملے ہیں،جس میں 65 فیصد حصہ پاکستان پیٹرولیم کا ہے۔ہالا بلاک میں دریافت ہونے والے اس ذخیرے سے ابتدائی طور پر14ملین مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار متوقع ہے۔

جس میں اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ اس وقت ملک میں گیس کی کل پیداوار تقریبا 4 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے، جس میں سندھ کا حصہ 70 فیصد ہے۔کمپنی نے19 جون کو ایک اعلامیہ کے ذریعے بتایا کہ سندھ کے علاقے سانگھڑ میں گیس کے ذخائر ملے ہیں، جس سے ابتدائی طور پر 1 کروڑ 68 مکعب فٹ گیس پیداوار متوقع ہے۔