لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے قومی امنگوں کا ترجمان اور ملکی خود مختاری اور سا لمیت کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن نے امید ظاہر کی کہ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔
امریکہ سے ڈرون حملوں پر کھل کر بات ہونی چاہئے اور یہ بھی طے پانا چاہئے تھا کہ اگر امریکی ڈرون حملے جاری رہتے ہیں تو کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے طالبان سے مذاکرات پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیا۔