لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود ملک میں دہشت گردی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اے پی سی سے قبل ماہ رمضان میں ہی طالبان سے مذاکرات کی بات بڑھائی جائے اور میز بچھائی جائے۔
آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کے لئے قوم کو اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا ٹائم فریم دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کا ابھی تک مصر میں فوجی حکومت کی حمایت نہ کرنا اچھی بات ہے۔ میاں نواز شریف کو ایک قدم بڑھ کر ڈاکٹر محمد مرسی کی حمایت کرنی چاہیے۔