ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیآسکر ایوارڈ زجیتنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان اب فلم سازی کے میدان میں بھی کود پڑے ہیں۔ جی ہاں میوزک کی دنیا میں اپنے گیتوں سے مداحوں کے کانوں میں رس گھولنے والے اے آر رحمان نے جلد ہی اپنا پروڈکشن ہاوس بھارتی شہر چنئی میں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جس کے ذریعے وہ چھوٹے بجٹ کی بامقصد فلمیں بنائیں گے۔ اے آر رحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق انکی فلموں کا موضوع میوزک کے گرد ہی گھومے گا جبکہ فلمیں ہندی اور تامل زبانوں میں بنائی جائیں گی۔