کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر نئے ریکارڈ بن گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس سات سو نواسی پوائنٹس اضافے سے پہلی مرتبہ چھبیس ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔
نئے سال کی آمد پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے چھبیس ہزار سینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
اوسط کاروباری حجم اڑتالیس فیصد اضافے سے ستائیس کروڑ بائیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔