کراچی (جیوڈیسک) منقطع کیے گئے گیس کنکشنز میں 56 فیصد رجسٹرڈ گھریلو اور 43 فیصد نان رجسٹرڈ گھریلو جبکہ بقیہ منقطع کیے گئے ایک فیصد گیس کنکشنز میں رجسٹرڈ و نان رجسٹرڈ کمرشل اور جعلی گھریلو و کمرشل کنکشنز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی مہم کے دوران زیادہ تر کنکشنز کراچی کے علاقوں مہران ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن بونیر،میمن گوٹھ، الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، مواچھ گوٹھ، حب، لیاری، منگھوپیر اور سرجانی ٹاؤن میں چھاپوں کے دوران منقطع کیے گئے۔ کمپنی کے مطابق اس دوران منقطع کیے گئے 21874 رجسٹرڈ گھریلو کنکشنز سے 123,456.90 ملین کیوبک فٹ اور 17075 نان رجسٹرڈ گھریلو کنکشنز سے 963,713.00 ملین کیوبک فٹ گیس کی چوری پکڑی گئی۔