اسلام آباد: آبپارہ مارکیٹ کے تاجروں کے بیس رکنی وفد نے آج عبدالمجید عباسی، سید نوازش علی، سردار انور اور عبدالرحمن بشیر کی قیادت میں میئر اسلام آباد جناب انصر عزیز کے ساتھ ملاقات کی. وفد نے اسلام آباد کی اولین اور تاریخی مارکیٹ آبپارہ سے تجاوزات کے فی الفور خاتمہ کا یک نکاتی مطالبہ پیش کیا. میئر اسلام آباد وفد کے مطالبے پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے آب پارہ مارکیٹ میں فی الفور انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے کی ھدایات جاری کیں. اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے.