عافیہ کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن پر دستخطی مہم امید کی نئی کرن ہے: فوزیہ صدیقی

 Fauzia Siddiqui

Fauzia Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) امریکہ میں 86 سالہ قید بے گناہی کا شکار عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ آن لائن پٹیشن پر دستخط عافیہ کی رہائی کی امید کی ایک نئی کرن ہے۔

انہوں نے اہل پاکستان اور اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے آن لائن پٹیشن پر دستخطی مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ اب تک 40 ہزار دستخط ہو چکے ہیں جبکہ 3 اگست تک 60 ہزار مزید دستخطوں کی ضرورت ہے۔ عوام اپنے دوست احباب اور جاننے والوں کو بھی آن لائن پٹیشن پر دستخط کی ترغیب دیں۔

اسکے لئے www.aafiamovement.com کی ویب سائٹ پر جا کر ’’سائن دی پٹیشن‘‘ کے کالم میں اپنا نام، اپنے والد کا نام، ای میل ایڈریس اور زپ کوڈ لکھ کر ’’سائن نائو‘‘ پر کلک کریں۔

آپ کو اپنے ایڈریس پر جوابی ای میل موصول ہوگی، اُسے کھول کر ’’ویری فائی ‘‘ کردیں۔ یہ آن لائن پٹیشن وائٹ ہائوس کی ویب سائٹ پر ظاہر کی گئی جس کا لنک عافیہ موومنٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

وہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار سے خطاب کر رہی تھی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء اور انسانی حقوق تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔