عافیہ صدیقی : مزید تفتیش سے انکار، سزا کے خلاف اپیل واپس لینے کی اجازت

Aafia Siddiqui

Aafia Siddiqui

نیو یارک (جیوڈیسک) جج نے مقدمہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقدمہ کی کارروائی جاری بھی رہتی تو بھی قوی امکان تھا کہ وہ عافیہ صدیقی کے خلاف ہی فیصلہ سناتے۔

نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کی ضلعی عدالت کے جج رچرڈ برمن نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی نے کھل کر اور واضح انداز میں اپنی اپیل سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جج برمن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عافیہ صدیقی کو جس مقدمے میں سزا سنائی گئی اس میں پانچ قابل وکلا ان کی پیروی کر رہے تھے۔ جج نے اپنے فیصلے میں عافیہ صدیقی سے مزید تفتیش کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ایک نئے وکیل نے عافیہ صدیقی کی پیروی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اقدامِ قتل کے الزام میں سنائی جانے والی 86 برس قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔