پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد علی کی جانب سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔
جبکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے۔