عامر کی پی کے کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے، سینما نذر آتش

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’پی کے‘‘ کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے انتہا پسند ہندووں نے الہ باد میں فلم ’’پی کے‘‘ کی نمائش کرنے والے سینما گھر کو آگ لگا دی انتہا پسند ہندو تنظیمیں بھارت کے مختلف شہروں میں فلم ’’پی کے‘‘ کے خلاف مظاہرے کررہی ہیں۔

بھوپال میں مظاہرے کے بعد بہت سے سینما گھروں میں ”پی کے ” کی نمائش روک دی گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم میں ہندو مذہب کے خلاف قابل اعتراض مناظر اور ڈائیلاگ موجود ہیں۔

انھیں ختم کیا جائے ادھرعامر خان کا کہنا ہے کہ جو پیغام وہ دینا چاہتے تھے وہ انھوں نے دے دیا ہے اب مزید وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔