عامر، حفیظ اور آفریدی بھارت کیلئے خطرناک ہیں : ٹنڈولکر

Tendulkar

Tendulkar

کولکتہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے فائنل سے بھی بڑے فائنل سے پہلے بھارتی میڈیا پر بڑا میدان لگ گیا، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کو خطرناک شاہینوں سے آگاہ کر دیا۔

کہتے ہیں محمد عامر کا فرسٹ اسپیل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھارت کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کپتان دھونی کی تعریف بھی کی کہ وہ دباؤ میں زیادہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

لٹل ماسٹر نے یہ بھی کہا کہ ایڈن گارڈنز کا کراؤڈ پاکستان کے لئے پریشر بڑھائے گا، جس کا فائدہ میزبان بھارت کو ہو گا۔