عامر خان اب ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بھی نیا ریکارڈ بنائیں گے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے عامر خان آجکل بھارت میں ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی پہلی چوائس ہیں۔

فلم ”پی کے” کی ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد اب وہ ایک نجی کمپنی سے اشتہار کیلئے 2 کروڑ روپے لیں گے۔

اشتہار کی خاص بات یہ ہو گی کہ اشتہار میں ان کی اہلیہ کرن راؤ بھی نظر آئیں گی۔ اس سے قبل بالی وڈ کی کئی جوڑے اشتہارات میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔