ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئنکل کھنہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ اب ان کی قلم کاری کے بھی مداح بن چکے ہیں۔
ماضی کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ جو کہ اداکار راجیش کھنا اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی بیوی ہیں۔
انکی حال ہی میں پہلی کتاب ’مسز فنی بونز‘ منظر عام پرآئی ہے جس کی رونمائی تقریب میں اداکار مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی تھے جہاں انکا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کتاب کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو انہیں بہت اچھے لگے۔
انکا کہنا تھا کہ اداکارہ نے قلم کاری کے زریعے ہنسایا بھی ہے اور وہ انکی قابلیت سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزاحیہ ہونا ایک الگ بات ہے لیکن مزاحیت کو کاغذ پر قلمبند کرنا آسان نہیں ہوتا ہے جو کہ ٹوئینکل نت اپنی کتاب میں کر ڈالا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ فلم ’میلہ‘ میں اداکاری کی تھی جو کہ 2000 میں ریلیز ہوئی تاہم فلم باکس آفس پر خاطر خراہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔