ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان نے اداکارہ انوشکا شرما کو بنارسی ساڑھی کا تحفہ دیدیا۔ اداکار عامر خان جو ان دنوں ورانسی میں فلم ’’پی کے‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں، اداکارہ انوشکا شرما کو یہاں سے بنارسی ساڑھی خرید کر دی ہے۔
انھوں نے ساڑھی کا انتخاب انوشکا کے لیے خود کیا۔واضح رہے کہ ورانسی عامر خان کا آبائی گاؤں بھی ہے۔ دریں اثنا انوشکا شرما نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ عامر خان بہت ذہین انسان ہیں۔
ان کا دماغ بہت ہی تیز ہے۔ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی احتیاط برقرار رکھتے ہیں، جو مجھے بہت پسند ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ عامر اور میرے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رہا کیونکہ وہ میرے سینیئر ہیں۔ میں ان کے ساتھ ایک دوست کی طرح برتاؤ نہیں کر پائی۔ لیکن جو بھی تھا، مجھے بڑا مزہ آیا۔