ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم ’پی کے‘ کی کہانی اس قدر خوبصورت اور جاندار لگی کہ وہ اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ہر حد پار کرنے کو تیار ہوگئے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم سب کو کپٹروں کے بغیر رہنا اچھا نہیں لگتا اور اگر کوئی مجھ سے 2 یا 3 سال قبل بغیر کپڑوں کے سین شوٹ کرانے کا کہتا تو میں منع کر دیتا لیکن جب میں نے فلم ’پی کے‘ کا اسکرپٹ سنا تو مجھے یہ بہت جاندار اور قدرتی سا لگا اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے بغیر کپڑوں کے فلمی سین عکس بند کرانے میں کوئی قباحت محسوس نہ کی۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ سنجے دت اور انوشکا شرما بھی پرفارم کر رہے ہیں۔
فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر پر عامر خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے جب کہ بولی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ جب لوگ یہ فلم دیکھیں گے تو انہیں اس سین کی سمجھ آ جائے گی۔