ممبئی (جیوڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ خود کو ہرکردار میں ڈھالنا جانتے ہیں۔ عجیب وغریب ملبوسات پہنے اپنی ہی دھن میں مگن عامر خان نئی فلم پی کے میں، الگ انداز میں شائقین کو محظوظ کریں گے۔
بنارسی بابو والا لہجہ ، ہیڈ لائٹ جیسی آنکھیں ، معصوم چہرے پر قدرے لمبے کان ، عامر خان ’’پی کے‘‘ میں کسی دوسرے سیارے کی مخلوق لگ رہے ہیں۔
فلم میں انوشکا شرما صحافی کا کردار کر رہی ہیں۔ سنجے دت اور سوشانت سنگھ بھی ’’پی کے ‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
دلچسپ کرداروں سے بھری یہ فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔