ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان اب تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کرسکے ہیں لیکن اب دونوں سپر اسٹار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے ہیں جس پر بگ بی نے خود کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا اپنی سالگرہ کے موقع پر کہنا تھا کہ عامر خان ایک بہترین اداکار و اسٹار ہیں اور کئی سالوں سے باکس آفس پر راج کررہے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ساتھ کام کرانے کے لیے کئی فلم سازوں نے کوششیں کی ہیں لیکن طویل انتظار کے بعد اب ہم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے جس کے لیے شدت سے بے تاب ہوں۔