ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے فلم میں کشتی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے اپنا وزن کم کر لیا ہے۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے حوالے سے مشہور ہیں جب کہ یہی کچھ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ دنگل‘‘ میں بھارتی پہلوان مہاویر پھوگٹ کا کردار اداکر نے کے لیے کیا اور اپنا وزن 95 کلو تک بڑھا لیا جس کے باعث ان کا جھکنا محال ہوگیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کشتی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے پھرتیلا جسم چاہئے جس کے لیے عامر خان نے اپنا وزن کم کرلیا ہے۔