ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ہالی ووڈ اداکار جیکی چن ایک ساتھ فلم بینوں کو محظوظ کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت چین کے ساتھ مل کر 3 فلمیں بنارہی ہیں، یہ فلمیں ہندی اور چینی دونوں زبانوں میں تیار کی جائیں گی، جن میں ساے ایک فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اورچن سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی چن مرکزی کردار نبھائیں گے۔ “کنگ فو یوگا” کے نام سے ببنے والی اس فلم میں بھارتی ثقافت اور چینی مارشل آرٹ کو دکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عامر خان کی 3 ایڈیٹس کو چین میں نمائشن کے لئے پیش کیا گیا تھا جب کہ ان کی فلم “پی کے” کو بھی چینی زبان میں دکھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔