ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان کی رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”پی کے” پہلے نیم برہنہ پوسٹر سے فلم کی تشہیر تو ہوئی مگر ساتھ ساتھ یہ پوسٹر تنازعاتی پہلو سے کافی کڑوا ثابت ہوا۔
عامر کی فلم کے پہلے پوسٹر پر سوالات اٹھنے پر ان کا کہنا تھا کہ جب میں دوسرے پوسٹر میں مکمل برہنہ نظر آؤں گا تب کیا کرو گے۔ ان کے اس بیان نے فلم بینوں اور پرستاروں کو شش و پنج میں مبتلا کر رکھا تھا۔
آج دوسرے پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ عامر کی چالاکیاں اور اٹھکلیاں سامنے آ ہی گئی جیسا کہ ان کی ہر چال نرالی اور چونکا دینے والی ہوتی ہے ویسے ہی “پی کے ” کے ریلیز ہونے والے دوسرے پوسٹر میں عامر خلاف معمول فرانسیسی باجا پکڑے راجستھانی لباس میں ملبوس بھوج پوری بولتے دکھائی دیتے ہیں جس سے ان کے منفرد کردار کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔