ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے منا بھائی کے سلسلے کی نئی فلم میں سرکٹ کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انوکھی خواہش یعنی منا بھائی کے سلسلے کی اگلی فلم میں سرکٹ کا کردار جو پہلے ارشد وارثی نے ادا کیا ہے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ کردار اداکار ارشد وارثی نے بے حد خوبصورتی سے نبھایا اس سلسلے کی تمام فلمیں انھیں بے حد پسند ہیں لیکن سرکٹ کا کردار ان کا پسندیدہ ہے اور وہ یہ کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ اداکار عامر خان ان دنوں پی کے کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔