لندن (جیوڈیسک) سابق عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں میڈل ویٹ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ وہ اگلے ماہ سات مئی کو عالمی میڈل ویٹ چیمپئن کنیلو الواریز کے مقابلے میں رنگ میں اتریں گے۔ خان کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئن کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
خان کہتے ہیں کہ انہوں نے پہلے بھی ناقابل یقین فتوحات حاصل کیے ہیں اور اس بار بھی وہ دنیا کو حیران کر دینے کے لیے تیار ہے۔