ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) عامر خان کے بیٹے جنید اپنی پہلی فلم ’’مہاراجہ‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔
معروف اداکار عامر خان متعدد بار اپنے بیٹے جنید کو بالی ووڈ میں لانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں، اپنی خواہش سے متعلق اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جنید خان ایک اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی پر بننے والی فلم میں میرا کردار جنید ہی بہتر انداز میں کرسکتا ہے۔
بالآخر عامر خان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے اور اب ان کا بیٹا جنید فلم ’مہاراجہ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہے، رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے جنید گزشتہ 5 مہینوں سے فلم کے کردار کے لیے آدتیہ چوپڑا کے زیر تربیت تھے جب کہ آج فلم کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : عامرخان بھی بیٹے کوبالی ووڈ میں انٹری دلانے کے خواہشمند
واضح رہے کہ عامرخان کے بیٹے جنید خان ایک تھیٹر آرٹسٹ ہیں جہاں وہ اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں تاہم بالی ووڈ کے بڑے پردے پر ’مہاراجا‘ ان کی پہلی فلم ہے جس کو مشہور ہداہت کار سدھارتھ ملہوترا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا بنارہے ہیں۔