عامر خان نے اپنے ٹی وی شو کا ٹائٹل سونگ اپنی آواز میں ریکارڈ کر وایا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان ایک بار پھر گلو کار بن گئے ہیں جنھوں نے اس سے قبل 1998 میں اپنی فلم غلام کیلئے گانا آتی کیا کھنڈالہ گا کر اس گانے کو ہی مقبول بنادیا تھا۔

کئی سال بعد عامر خان نے اپنے مقبول ترین ٹی وی شو Satyamev Jayate کے سیزن ٹو کا ٹائٹل گانا اپنی آواز میں ریکارڈ کر وا کر مداحوں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے۔

سیاسی، سماجی، مذہبی مشکلات، مسائل اور ان کے حل پر مبنی اس سنجیدہ ترین پروگرام کی میزبانی کے فرائض بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ادا کر رہے ہیں۔

جنھوں نے اس شو کے سیزن ون کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اپنے منفرد کر دارکے سبب سب سے داد بھی وصول کی۔