لندن (جیوڈیسک) انتیس سالہ عامر خان ایک سو پچپن پاونڈ کیٹگری میں سوئل الوریز کا سات مئی کو لاس ویگاس میں سامنا کریں گے۔
عامر خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں میکسیکن حریف کے خلاف فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے چونتیس میں سے اکتیس مقابلے اپنے نام کیے ہیں اور سابق ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن ہیں۔
دوسری جانب پچیس سالہ سوئل الوریز اڑتالیس میں سے چھیالیس فائٹس جیت چکے ہیں۔ الوریز نے گزشتہ برس مڈل ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔