(جیو ڈیسک)قومی اسٹار عامر اطلس خان نے کویتی حریف کو ہرا کر چودہ سال بعد پاکستان کو ایشیئن اسکوش چیمپئن بنا دیا۔اسلام آباد: مصحف اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل مقابلہ ہوا پاکستان کے عامر اطلس اور کویتی کھلاڑی عبداللہ زیان مدمقابل ہوئے۔ قومی اسکواش اسٹار نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
ٹائٹل میچ صرف چھبیس منٹ تک جاری رہا۔ عامر اطلس نے مسلسل تینوں سیٹ جیت کر مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ میچ کا اسکور گیارہ نو گیارہ تین اور گیارہ آٹھ رہا۔ عامر اطلس کی شاندار فتح نے پاکستان سے چودہ سال بعد ایشیائی چیمپئن بن گیا ہے۔ ویمن سنگلز میں ہانگ کانگ Anni Au نے ملائیشیا کی Lou Wee Wern کو تین ایک سے تین ایک سے ہرا دیا۔