عامر اطلس کو ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت

Aamir Atlas

Aamir Atlas

اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ 9 سے15 جون کو فرانس میں ہوگی ، عامر اطلس کو بغیر ٹرائلز کے شرکت کی خصوصی اجازت مل گئی۔ اسلام آباد پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے عامر اطلس کو ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی۔

چیمپئن شپ 9 سے 15 جون تک فرانس میں کھیلی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے ٹرائلز کا انعقاد کیا تھا جس میں صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے عامر اطلس کی اسلام آباد میں ہونے والی ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر ٹرائلز کے شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔