عامر اور سلمان کو اکھٹے کاسٹ کرنا مشکل نہیں: راج کمار سنتوشی

Raj Kumar Santoshi

Raj Kumar Santoshi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے کامیاب ہیروز عامر اور سلمان خان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا مشکل نہیں ہے۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی نے کہا ہے کہ عامر خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا مشکل نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی کوئی ایسی اچھی کہانی مل جائے جو دونوں سپر سٹارز کے کرداروں کے ساتھ انصاف کر سکے تو میں انہیں لیکر فلم بنا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم پھٹا پوسٹر نکلا میرا عوام کو ضرور پسند آئیگی کیونکہ اس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو فلم بینوں کی ضرورت ہیں۔