شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدری بلوچ نے گلشن اتحاد کو اور جلال مراد نے افغان جانباز کو مات دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں کھیلے جانے والے آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں لیاری کے نوجوانوں پر مشتمل شہر کراچی کی معروف ٹیم حیدری بلوچ نے ایک سخت معرکہ کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم گلشن اتحاد کورنگی کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے مات دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

کھیل کے دوران وقت مقررہ پر کوئی ٹیم بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی جبکہ پنالٹی ککس پر حیدری بلوچ کے سعید اصغر ،ماجد مراد ،مجاہد سعید بابر اور راہول طلحہ نے درست نشانہ بازی کی اور گلشن اتحاد کورنگی کے ابراہیم ،عبدالرحیم اور یونس نے گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں جلال مراد نے افغان جانباز سے سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی جلال مراد کے نوید نے دو خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایا ں کردار ادا کیا جبکہ افغان جانباز کا واحد گول شہزاد نے اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،جاوید بنگش، سلیم شاہ، پرویز اور فرید خان نے جبکہ میچ کمشنر کو چ محمد اقبال اور میڈیا کورنڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔